جعلی کرنسی پر گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا

 لاہور: اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔

دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس انڈیا چلے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورایئر ایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں جنہیں موجودہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔

بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں سلوادیس پال اوردواموبراہموس کواسلام آباد پولیس نےگزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسےزخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی

بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔

بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے ، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکماربھی شامل تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئرآفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تناؤ کے حوالے سے مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے اور  وہ چندروزمیں واپس آجائیں گے۔

The post جعلی کرنسی پر گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V9COTw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...