اوکاڑہ: نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیہاتا دلہن نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث سرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیہاتا دلہن ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں ناہید، اشفاق اور وقاص شامل ہیں جب کہ ستار اور صغراں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
The post نوبیہاتا دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مارڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NeVxZs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box