پسند کی شادی کرنیوالے شخص کو بیوی نے گلا دبا کر قتل کردیا

شجاع آباد:  بستی خیر پور کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کو بیوی نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

شجاع آباد پولیس کے مطابق 3 ماہ قبل مقتول علی رضا نے سلمی نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ سلمی نے علی رضا کے گلے میں رسہ ڈال کر ساتھیوں کی مدد سے گلا گھونٹ کر  اپنے شوہر کا مبینہ قتل کیا۔

پولیس کو جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی تو تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے شوہر کو مبینہ طورپر قتل کرنے والی سلمی نامی خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post پسند کی شادی کرنیوالے شخص کو بیوی نے گلا دبا کر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hUxEED

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...