پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ پلازہ سیل، 162 گرفتار

 پشاور: ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 162 افراد کو گرفتار جب کہ متعدد دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پرمختلف علاقوں کے اسسٹنٹ اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ علاقوں میں ضبابطہ اخلاق سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا۔انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر پشاور بھر سے مجموعی طور پر29 نانبائیوں کو گرفتار کیا گیا اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی روڈ پر مدینہ پلازہ کو سیل کر دیا گیا جبکہ چارسدہ روڈ پر سوئمنگ پول کو سیل کیا گیا۔صدر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک نہ پہننے پر موبائل پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 72 دکانوں کو سیل کیا گیا اورضلعی انتظامیہ کے افسران نے پشاور بھر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 162افراد کو گرفتارکر کے موقع پر جرمانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے عوام اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ پلازہ سیل، 162 گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BrdEIW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...