حکومت 13 کروڑ ڈالر کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

اسلام آباد: حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئی۔

حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے59کروڑ ڈالر قرضے کیلیے دوڑ دھوپ تو شروع کررکھی ہے لیکن اس سے قبل بیرونی قرض دہندگان کی طرف سے 13 کروڑڈالر قرض دینے کی جو پیشکشیں کی گئی تھیں بیڈگورننس کی وجہ سے ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

22 ارب روپے کے مساوی ا س قرضہ کی ملک کو اس وقت ضرورت تھی جب پورے ملک کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور مریضوں کو آکسیجن تک نہیں پارہی۔ایکسپریس کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق عالمی بینک نے کورونا کیخلاف جنگ کیلئے سات کروڑ95 لاکھ مختص کیے تھے۔

 

The post حکومت 13 کروڑ ڈالر کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zX4p2H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...