بیجنگ: چینی حکام اور ذرائع ابلاغ نے کورونا وائرس سے رضاکارانہ طور پر لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان چینی شہر چانگشا کی یونیورسٹی میں طب کے لیکچرر ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی ماہرین کے ساتھ ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ان کے اس عمل پر چینی حکام اور ذرائع ابلاغ نے ڈاکٹر عثمان کی تعریف کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔
چند روز قبل ڈاکٹر محمد عثمان نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد ووہان جاکر وہاں مریضوں کے معالجے میں رضاکارانہ پیش کش کی تھی۔ ایک منٹ کی ویڈیو میں جہلم کے علاقے دینہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عثمان نے کہا کہ ’ اس وبا کے دوران میں نے رضاکارانہ طور پر چینی حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں تاکہ میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ان مریضوں کی خدمت کرسکوں تاکہ جلد ازجلد اس وبا پر قابو پایا جاسکے، میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کی چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ پوری کوشش کررہی ہے کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے‘ ۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے دعا کی استدعا بھی کی اللہ جلد از جلد اس وبا سے نجات دلائے۔ انہوں نے چین کو اپنا دوسرا گھر بھی قرار دیا۔ واضح رہے کہ چینی میڈیا نے ان کا یہ بیان چینی زبان میں ترجمہ کرکے بھی پیش کیا ہے۔
قبل ازیں چینی ذرائع ابلاغ نے نہ صرف ڈاکٹر محمد عثمان کے جذبے کو سراہا بلکہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر عثمان کے جذبے کی تعریف بھی کی تھی۔ سفارتخانے کے حکام نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم ایک غیرملکی ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کے کورونا وائرس سے لڑنے کی رضاکارانہ پیشکش کو سراہتے ہیں۔
The post چینی میڈیا نے پاکستانی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Si59o6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box