کراچی: جناح ٹرمینل پر سول ایوی ایشن انتظامیہ نے خاتون مسافر کا کاؤنٹر پر رہ جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا سونا واپس لوٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کی دوپہر کراچی سے دبئی جانے والی خلیجی ملک کی پرواز کی خاتون مسافر عائشہ اعجاز 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا پرواز پر جانے سے قبل ائر لائن کاؤنٹرپر بھول گئی تھی۔
کاونٹر پر رکھا بیگ بعدازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہل کاروں کی نظرمیں آگیا جس کی تلاشی کے دوران سونے کے قیمتی زیوارت برآمد ہوئے۔ سونے سے بھرا بیگ ملنے کے واقعے سے جناح ٹرمینل پر قائم مختلف اداروں کے جوائنٹ سرچ بیگیج کاؤنٹر کی مبینہ غفلت سامنے آگئی۔
عائشہ نامی خاتون مسافر لاکھوں مالیت کا سونا مبینہ طور پر بغیر تلاشی کے ائرپورٹ کے اندر لے گئی تھیں، قوانین کے مطابق پروازوں پر جانے والے مسا فر ایک مقررہ حد تک سونا اپنے ہمرا ہ لے جا سکتے ہیں، بھاری مالیت کے زیورات پروازوں پر لے جانے کی اجازت نہیں، سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کاؤنٹر پر ملنے والا سونا خاتون مسافر کے عزیز و اقارب کو واپس لوٹا دیا۔
The post کراچی ایئرپورٹ پر عملے کی دیانتداری، خاتون کو 20 لاکھ کے زیورات لوٹا دیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tqzb0N
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box