مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا، شہبازشریف

 لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے گجرات کی تاریخ دلی میں دہرائی، امریکا کوسوچنا ہوگا کہ وہ تباہ کن ہتھیارجنونی کے ہاتھ میں دے رہا ہے جن کے پاگل پن سے خطہ پہلے ہی خطرے سے دوچارہے۔ مسلمانوں کے قتل عام سے مودی حکومت کا دیگرممالک کی اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک پوری طرح بے نقاب ہوگیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے منظم قتل عام سے نازی ہٹلرکے دورکی یاد تازہ ہوگئی جب کہ امریکی صدرکو اپنے دورے کے دوران مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی مذمت کرنی چاہیئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہلی مسلم کش فسادات میں 20 افراد جاں بحق؛ کئی علاقوں میں کرفیو

شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ ہندتوا کا خونی کھیل رکوایا جائے، جرائم میں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے سزا دی جائے، بے گناہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ حکومت پاکستان معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن، اوآئی سی میں اٹھائے اورعالمی برادری بھارت کے اندرمسلمانوں کے قتل عام، اقلیتوں پرجبروتشدد اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کا نوٹس لے اوراقوام متحدہ، عالمی برادری بنیادی انسانی حقوق اورانسانی جان، مذہبی مقامات کے تحفظ کے عالمی قوانین پرعمل کرائے۔

The post مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32r1edo

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج

اسلام آباد: بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس حوالے سے نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک سیز فائر کی 384 خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو مارٹر سے نشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسز نے 25 فروری کو نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کا 40 سالہ محمد بشیر زخمی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

The post بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w2Z87F

جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا

 کراچی: سابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی اور سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ادارہ نورِ حق کے سامنے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی امامت میں نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

جنازے میں سیاسی، سماجی، سرکاری و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس کے قبرستان میں کی جائے گی۔ نعمت اللہ خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزرا سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری، پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب جہانگیر، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال، اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا خلا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی کراچی کے لیے کوشش دکھائی دیتی تھی، ہم نعمت اللہ صاحب کی سوچ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

The post جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/391OfBA

مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرابتدا تھی اوراب بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ایٹمی ہتھیار سے لیس ملک بھارت میں نازی فلسفے سے متاثر ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور جب بھی نفرت پر مبنی نسل پرستانہ نظریہ اقتدار سنبھالتا ہے تو وہ ملک میں خونریزی کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی مسلم کش فسادات میں 20 افراد جاں بحق

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ پیش گوئی کردی تھی کہ ایک بار یہ جن بوتل سے باہر آگیا تو خون خرابہ اور بڑھ جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں شروعات تھی۔ اب ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہئے، عالمی برادری بھارت کی صورتحال پر لازمی ایکشن لے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بتادینا چاہتے ہیں کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں غیر مسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ  سختی سے نمٹا جائے گا۔

The post مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tcx7Cm

سفاری پارک لاہورمیں شیرنے نوجوان کو کھالیا

 لاہور: سفاری پارک میں ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیروں نے خوراک بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں ایک شخص کی بھنبھوڑی ہوئی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر شیر نے اپنی خوراک بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج شیر کو کھانا دیتے ہوئے نوجوان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑی ملی، لاش کی شناخت 18 سالہ بلال ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے اور یہ نوجوان 2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ نوجوان نواحی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا ہے کہ لائن سفاری سے نوجوان کی ہڈیاں ملی ہیں، تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

The post سفاری پارک لاہورمیں شیرنے نوجوان کو کھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wPLKEf

پنجاب حکومت کا نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاق سے رابطہ

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائے گی، وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اب وہ کارروائی کے لیے آگے اقدام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔

The post پنجاب حکومت کا نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاق سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VmN6QZ

ایرانی سرحد بند ہونے سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

 کراچی: ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جب کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک ایران سرحد کے بعد ٹرین سروس بھی بند

ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹرکیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پرغور کرے۔

The post ایرانی سرحد بند ہونے سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c9CniL

پنجاب میں رجسٹرڈ ملکی وغیرملکی این جی اوز کی تفصیلات کیلئے ویب پورٹل تیار

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مختلف سرکاری محکموں کے پاس رجسٹرڈ ملکی اورغیرملکی این جی اوز کی تفصیلات ایک ہی پیج پر فراہم کرنے کے لئے ویب پورٹل اورسافٹ ویئر تیار کرلیا۔

سافٹ ویئر کی مدد سے ایف بی آر، نادرا، کسٹمزاور ایکسائزکواین جی اوز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام نے ایکسپریس کوبتایا کہ اس وقت پنجاب میں کام کرنیوالی ملکی اورغیرملکی این جی اوز تین مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈکی جاتی ہیں ان میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، محکمہ انڈسٹریزاورمحکمہ سوشل ویلفیئرشامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان تینوں محکموں کے پاس رجسٹرڈ 7 ہزار693 این جی اوز کاڈیٹا ویب پورٹل پرجاری کیاجائیگا۔اس حوالے سے ویب پورٹل اورسافٹ ویئرتیارہوچکے ہیں اورمارچ کے وسط میں ویب پورٹل کا افتتاح کردیا جائیگا۔

حکام کے مطابق این جی اوز مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈہونے کی وجہ سے ان سے متعلق معلومات کا حصول خاصامشکل ہے تاہم اب ایک پیج پرتمام این جی اوزکی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جوسافٹ ویئر تیار کیا ہے اس کی مدد سے مختلف سرکاری محکمے جن میں ایف بی آر، ایکسائز، نادرا اورکسٹمزشامل ہیں ان کو رسائی دی جائیگی اور وہ ملکی اورغیرملکی این جی اوز کی جائیدادوں ، فنڈنگ، آفس بیئریرزکے غیرملکی دوروں ، بیرون ملک سے سامان کی درآمدسمیت دیگرمعلومات حاصل کرسکیں گے۔

The post پنجاب میں رجسٹرڈ ملکی وغیرملکی این جی اوز کی تفصیلات کیلئے ویب پورٹل تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32pJcsb

اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ

 لاہور: نیب نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے بعد ان کی فیملی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے بعد ان کے خاندان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثنااللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں نبیلہ ثناءاللہ اور اقراء ثنا کو سوال نامہ بھجوایا جائے گا جب کہ داماد احمد شہریار کو طلب کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ان کی فیملی کو طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔ بیٹی اقرا اور داماد احمد شہریار سے ان کے ذرائع آمدنی کے ساتھ بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گئے پلاٹس، فیصل آباد میں خریدی گئی دکانوں اور آر ایس کے لمیٹڈ میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔

The post اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PpCcGm

مودی کا انتہا پسند نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے ہار گیا، فردوس عاشق

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے۔ مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازع ہے۔ خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئند ہے۔ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستان “ہندتوستان” میں تبدیل ہو چکا ہے۔ صدرٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدداور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پرعیاں کررہا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھرمیں پرامن اور رواداری پرمبنی معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔

The post مودی کا انتہا پسند نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے ہار گیا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ThhHgg

دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، دنیا دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

اپنے نے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے جب کہ پاکستان عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2 روز سے دہلی میں 10 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جب کہ عمارتوں کو نذر آتش، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے، دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، صدر ٹرمپ نے عمران خان کے ساتھ وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیراعظم سے بات کی، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار بار ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔

The post دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TeQA5w

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ احسن قدم ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے، اس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا۔

The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ احسن قدم ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w958vG

دہلی مسلم کش فسادات میں 20 جاں بحق؛ وزیراعلیٰ کی فوج طلب کرنے کی درخواست

وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے شہر میں کرفیو نافذ اور فوج طلب کرنے کی درخواست کردی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے اور 250 سے زائد زخمی ہیں۔

دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو شہید کردیا ہے۔

شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے اور جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دکانیں اور دفاتر بند ہیں، امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کا عالم ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر حملے ہورہے ہیں۔

نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ دہلی ہائی کورٹ نے رات گئے جسٹس ایس مرلی دھر کے گھر پر ایک درخواست کی ہنگامی سماعت کی اور پولیس کو ایمبولینس اور زخمیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

جواہر لال یونی ورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ اروند کجریوال کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

ہنگاموں کی کوریج کے دوران این ڈی ٹی وی کے رپورٹرز کو بھی مارا پیٹا گیا اور انہیں روک کر کہا گیا کہ اپنا ہندو ہونا ثابت کرو۔ اس موقع پر پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

علاوہ ازیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فوج بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کی صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی پولیس صورتحال قابو نہیں کرپارہی، کرفیو کےنفاذاورفوج کی طلبی کیلئےوزارت داخلہ کو لکھ رہاہوں۔

واضح رہے کہ ان فسادات کا آغاز اتوار کو ہوا جب دہلی میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو جتھوں نے حملہ کیا۔

The post دہلی مسلم کش فسادات میں 20 جاں بحق؛ وزیراعلیٰ کی فوج طلب کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a6exmd

وزیراعظم کا یوٹیلٹی اسٹورز سے اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت بر ہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری ہٹانے کا حکم دیاہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔ وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملاقات کی، ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو قانونی امور سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

The post وزیراعظم کا یوٹیلٹی اسٹورز سے اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SXaJhs

منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے، شہریار آفریدی

کراچی:  وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ہمیں بھی منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوںگے۔

شہریار آفریدی نے منگل کومنشیات کے کنٹرول سے متعلق چوتھی ٹرانس ریجنل کوآپریشن میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنسنگ منشیات کی روک تھام میں اہم اقدام ہوگا، دنیا کو منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا، وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ نیک نیتی پر مبنی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے دنیا بھر کے ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے اگے آنا ہوگا۔ دنیا میں سب سے زیادہ منشیات 85فیصد افغانستان میں پیدا ہورہی ہے، سرحدی باڑلگانے کے عمل سے منشیات کی روک تھام میں اہم مدد ملے گی۔

۔

The post منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے، شہریار آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/383eLZU

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...