لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے رائے ونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو ایف آ ئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا بعدازاں ملزم سلیم کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کے نوٹس میں لایا گیا کہ رائے ونڈ سندر روڈ کرسچن کالونی میں ایک اوباش نے کمسن تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور پولیس کارروائی نہیں کررہی جس پر صوبائی وزیر نے فوری ایکشن لیا تو ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ بچی کو حالت خراب ہونے کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔ بچی کے والدین کے مطابق بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر ملزم سلیم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
صوبائی وزیر نے پولیس کو ہدایت دی کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے اوربچی کے والدین کو تحفظ اور متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اسکول میں 3سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کو مکمل انصاف ملے گا۔
واضح رہے کہ ملزم سلیم نے محنت کش کی تین سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اطلاع ملنے پر رائیونڈ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
The post رائے ونڈ میں تین سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i3495F
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box