کورونا وائرس سے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے

 کراچی: سندھ بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری جس سے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ ’’بے ہوشی‘‘ کے انچارج ڈاکٹر فیروز گزشتہ پانچ روز سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے جو جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹر فیروز پچھلے 10 سال سے ڈاؤ یونیورسٹی سے وابستہ تھے جبکہ طب کے شعبے میں ان کا 30 سال کا تجربہ تھا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 69 ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 209 ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے طبی عملے کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کورونا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، بھارتی کورونا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے جس کے بارے میں تمام افراد احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، حکومت طبی عملے کو پی پی ای کٹس سمیت تمام سہولیات فراہم کرے، تمام افراد اور طبی عملہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق ایس او پیز پر عمل کریں۔

 

The post کورونا وائرس سے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BO2CID

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...