ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کے دامانی ایریا میں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے مشترکہ اپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں  کی شناخت حاجی اکبر اور اورعجب گل کے نام سے ہوئی، مرنے والے ملک دشمن عناصرکاروائیوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عجب گل نے خود کش کی ٹریننگ بھی کی ہوئی تھی جب کہ حاجی اکبر ٹی ٹی پی گنڈہ پور مڈی کا کمانڈر تھا اور ان کے پاس ٹی ٹی پی کے کارڈ بھی موجود تھے جب کہ دہشتگردوں سے خودکش بم میں استعمال ہونے والا مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے۔

The post ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yg8gQX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...