مختلف خطرات کے مؤثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مختلف خطرات کے مؤثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کور کی سطح کی تربیتی مشقوں ’’تسخیر جبل‘‘ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان تربیتی مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، دفاعی اور جارحانہ مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچنا ہے، فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ مشقیں کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے فوجی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ متخلف اقسام کے خطراتسے نمٹنے کے لیے سخت تربیتی عمل کو مسلسل جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ وسیع تناظر میں مؤثر جواب دیا جاسکے۔ قبل ازیں کوٹلی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 

The post مختلف خطرات کے مؤثرجواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vK9YsV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...