جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک شہید

جنوبی وزیر ستان:  

جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی اس کارروائی میں لانس نائیک وقاص احمد نے جام شہادت نوش کیا، 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لیےپرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانی اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

The post جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pfo6Iv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...