موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پر شور شرابے پر حیران ہوں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات کم کرنے کیلئے ایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں 40 ممالک مدعو، پاکستان نظرانداز

عمران خان نے کہا کہ ہم سرسبز پاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی، ماحول دوست اقدامات اور دریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں، خیبر پختون خوا سے ابتداء کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور ہماری پالیسیز کی تعریف و تحسین کی جارہی ہے، کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں  ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔

The post موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پر شور شرابے پر حیران ہوں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cO0RAF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...