اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھادیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہرملک کو اپنے شہریوں کی صحت سے متعلق حفاظت کے لئے فیصلے کرنے کا حق ہے لیکن برطانیہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے پرایک اصولی سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ممالک کا انتخاب سائنس پرمبنی ہے یا خارجہ پالیسی پر۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اوربنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

The post اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ufWx2Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...