سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1712  ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 89  ہزار 592 روپے پر پہنچ گئی۔

 

The post سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wfMX1H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...