ایم نائن موٹروے پر ہنگامہ آرائی؛ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

 کراچی: عدالت نے ایم نائن موٹروے پر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ 

کراچی کی ضلع ملیر کی عدالت میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ حیلم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پر آواز بلند کرتا ہوں جو سندھ حکومت کو اچھا نہیں لگتا، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میرے کزن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، ہم مقدمہ درج کرانے گئے تو تشدد کیا گیا، ہم پر جھوٹے مقدمات قائم کردیئے گئے۔ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔

The post ایم نائن موٹروے پر ہنگامہ آرائی؛ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ujI5Hi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...