وزیراعظم نے محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان، اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون پر گفتگو ہوئی اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیری شہید کر دیے، پاکستان ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔

The post وزیراعظم نے محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3drDFqL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...