ٹنڈو محمد خان؛ طالب علم زیادتی کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے ملی

ٹنڈو محمد خان: بلڑی شاہ کریم کے قریب گوٹھ عبداللہ رند سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 13 سالہ طالب علم کی لاش جھاڑیوں سے مل گئی۔

بلڑی شاہ کریم کی یونین کونسل جنہان سومرو کے گاؤں عبداللہ رند کا رہائشی آٹھویں جماعت کا طالب علم 13 سالہ بچو کوہلی گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش پولیس کو کاٹھوڑ جھیل کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہے۔

مقتول کے والد دیوجی کوہلی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کل اپنے چھوٹے بھائی کو سامان دلا کر گھر سے نکلا تھا جس کے بعد آج جھاڑیوں سے اس کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور بد فعلی کے بعد اسی کے کمر بند سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

The post ٹنڈو محمد خان؛ طالب علم زیادتی کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sOzjQq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...