گولارچی گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

بدین: اینٹی کرپشن ٹیم کا سول جج بدین وقار حسین کھٹی کے ہمراہ گولارچی فوڈ گودام پر چھاپہ گودام سے ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف۔

اینٹی کریپشن کی ٹیم نے سول جج کی موجودگی میں گودام میں 5 گھنٹے تک چھان بین اور اعداد و شمار کا سلسلہ جاری رکھا۔ جبکہ چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی فوڈ انچارج اور عملے میں کھبلی مچ گئی۔

اینٹی کرپشن سرکل بدین صفدر علی پھنور کے مطابق ڈی ایف او فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ گودام میں موجود گندم میں موجود زیادہ تر گندم خراب، ناقص اور بدبودار ملی ہے جبکہ 4 ہزار 4 سو گندم کے کی بوریوں میں سے ایک ہزار کے لگ بھگ کم اور غائب تھیں۔

The post گولارچی گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3duxBxF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...