مطلع دن کے وقت صاف اور رات کو سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی: بدھ کو صبح کے وقت شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں جب کہ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔

گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہا جبکہ شمال مشرقی(سائبیرین )ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز رہی،بدھ کو ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 16 اور زیادہ سے زیادہ 25.3 ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 56 جبکہ شام کے وقت 24 فیصد رہا، آج(جمعرات)کو شہر کا مطلع دن کے وقت صاف جبکہ رات کو سرد رہنے کی توقع ہے۔ آج کم سے کم پارہ 12 سے14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان موسمیات انجم نذیر کے مطابق اگلے چندروز کے دوران شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے،ان کا کہنا ہے کہ جذوی طور پر سرد موسم رواں ماہ فروری کے اختتام تک برقرار رہ سکتا ہے۔

The post مطلع دن کے وقت صاف اور رات کو سرد رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GZaN9E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...