شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفرد بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

گزشتہ روزبھی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں۔

The post شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفرد بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sqgpzb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...