راولپنڈی: عدالت نے 17 کلو ہیروئن اسمگلنگ میں نامزد 5 برطانوی شہریوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں ہیروئن اسمگلنگ کیس میں نامزد برطانوی شہریوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت خصوصی عدات کے جج نثار بیگ نے کی، تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ پاکستانی نژاد برطانوی گھرانے کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق برطانوی شہریوں ملزم عابد سے 12 کلو، اہلیہ سے 2 کلو اور تینوں کمسن بچوں سے ایک ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا نمائندہ بھی موجود تھا۔
عدالت نے 17 کلو ہیروئن اسمگلنگ کیس میں پانچوں برطانوی شہریوں کی ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ گھناوٴنا جرم ہے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ملزمان میں عابد منظور، اس کی اہلیہ کرن کمسن بچے امروزیہ، حسن شامل ہیں۔
The post راولپنڈی؛ ہیروئن اسمگلنگ کیس میں گرفتار 5 برطانوی شہریوں کی ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37YVvxB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box