راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور صحت عامہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں، اس کے تعاون سے جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔
The post پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RZmXWu
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box