پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز

 اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیرمعیاری اشیا فروخت نہ کرنے کی رپورٹ دے کر گھٹیا اشیا فروخت کی گئیں، یوٹیلٹی اسٹورز نے غیرمعیاری اشیا کو فروخت نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔ جس پر چئیرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دنیا کا سب سے غیرمعیاری گھی فروخت ہو رہا ہے، یوٹیلٹی سٹورز اشیا کی خریدوفروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، کورونا فنڈز میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ارب میں 10 ارب جاری کیے گئے، سیکرٹری وزارت خزانہ ایسا نااہل آدمی اس کو کچھ معلوم ہی نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری اشیا کی فروخت کا کام سیکرٹری صنعت وپیداوار کی ناک تلے ہو رہا ہے، ملک کی ناکامی کی وجہ بیوروکریسی ہے، بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کیا، سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار کو کرپشن کے پیسے ملتے ہیں، نیب نے میرے، میری بیوی اور بچوں کے فارن ٹرپس کا بھی حساب مانگا، ایف آئی اے میں یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات تاحال یونہی پڑی ہے۔

کمیٹی رکن نورعالم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیائے خوردونوش پکانے سے بھی نہیں پکتی، اس ملک میں سول، ملٹری اور ججز کا کوئی احتساب نہیں ہے، عدالتوں میں دہائیوں سال پہلے کے کیسز بغیر کارروائی کے پڑے ہیں۔

اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دے دی، جب کہ ایف آئی اے سے یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات کی رپورٹ 10 دنوں میں طلب کر لی گئی۔

اجلاس میں فرنیچر پاکستان کمپنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ چئیرمین نیب گزشتہ اجلاس میں پیش نہیں ہوئے، ڈی جی نیب نے پی اے سی سے جھوٹ بولا، اور کہا چئیرمین نیب لاہور میں لاپتہ افراد کا کیس سن رہے ہیں، جب کہ میری معلومات کے مطابق وہ لاہور میں ہی تھے لیکن کچھ اور کر رہے تھے، ہمیں چاہئیے تھا کہ ڈی جی نیب سے تحریری حلف لے لیتے۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار حکام سے پوچھا کہ فرنیچر پاکستان کمپنی کا اب کیا بنا؟۔ حکام نے بتایا کہ اس کمپنی کو ضم کردیا گیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ نیب والے تو اونچے بندے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ایف آئی اے حکام سے سوال کیا کہ کب تک ملوث لوگوں کو گرفتار کریں گے؟، آپ کو نہیں پتہ تو آگلی دفعہ ڈی جی ایف آئی کو بلالیں گے۔  ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ ملوث افراد کی گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

 

The post پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o9AUkA

نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر

 اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس؛ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا

 

اسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

The post نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EbrNpf

ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد مستعفی

 اسلام آباد: ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفی دے دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے، جب کہ  مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے، اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے، انہوں نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی، تاہم اب اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر رضوان احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دے دیا۔

The post ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rrBnka

کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

کوئٹہ:  کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آج سے شروع کی جانے والی  ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں جن میں 600 کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے، کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کل صبح 8 بجے کراچی پہنچے گی، جب کہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

بولان میل ریل کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ ٹرین کے ذریعے آج ایک بار پھر پاکستان ریلوے بحال ہورہی ہے، ریل غریبوں کی سواری ہے،   تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہے، چمن ریلوے لائن بھی بحال کردی جائیں گی، چائنا پاکستان کا حقیقی دوست ہے چائنا ہر صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں کام شروع ہے۔

ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے، برطانیہ میں بھی مہنگائی ہے، اور وہاں پٹرول کی قلت ہے،الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد دھاندلی کا شور کرنیوالے بھی خاموش ہو جائیں گے۔

 

The post کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFBPQi

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریاں

 پشاور: خیبر پختو نخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہوراوراسلام آباد میں ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے 10 کروڑ سے زائد بیلٹ  پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ میں بتایا کہ بیلٹ پیپرزجماعتی بنیادوں پرچھاپے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا۔

سپریم کورٹ میں کے پی کے حکومت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں کا کام تیز کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔

The post خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFBrRQ

کراچی کے نجی بینک میں ڈکیتی، ملزمان 10 لاکھ روپے لے اڑے

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ملزمان نجی بینک سے تقریباً 10 لاکھ لے اڑے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مسلح ملزمانتقریباً 10 لاکھ لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔

بینک انتظامیہ کے مطابق مسلح ملزمان جن کی تعداد 5 سے 6 تھی، نے اسلحہ کے زور پر بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹی، اور بینک کے  باہر کھڑی گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

 

The post کراچی کے نجی بینک میں ڈکیتی، ملزمان 10 لاکھ روپے لے اڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3looeEA

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی

لاہور: نواب ٹاؤن سے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی  ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

 

The post لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IceXt1

حکومت عوام کو چکر نہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے۔

 

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عوام اس آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبور ہوچکے ہیں، ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گزارا نہ ہونے پر خودکشیاں کررہے ہیں اور حکمران انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کے خسارے مسلسل بڑھ رہے ہیں، رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1 ارب ڈالرز تک جاپہنچا ہے، پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل نے اسے 2.3 ارب ڈالر تک رکھنے کی منظوری دی تھی، درآمدات میں ہوشربا اضافے سے ٹیکس وصولیوں پر حکومت کا خوش ہونا خود فریبی کی انتہا ہے، کیا یہ کفایت شعاری ہے، یہ اچھے دن آئے ہیں؟۔

شہبازشریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے، آدھی رات کو مہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پر عوام کو اعتبار نہیں، حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے، عوام کو ریلیف دینا ہوتا تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ کا بم قوم پر نہ گرایا جاتا، قوم خبردار رہے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے ماہانہ اضافہ ہونا ہے، جو حکومت بجٹ کے نام پر قوم کو دھوکہ دے، آئی ایم ایف کی عوام اور قومی مفاد کی دشمن شرائط تسلیم کرے وہ ناقابل اعتبار ہے،صحت انصاف کارڈ سے عوام کو دوائی اور علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں، عوام کی شکایات بڑھ رہی ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں، اور  قوم ظالم ٹولے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، عوام کے ریلیف، منی بجٹ اور مہنگائی سے نجات کی راہ صرف عمران نیازی حکومت سے نجات ہے۔

 

 

 

The post حکومت عوام کو چکر نہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o8uRwt

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل

 اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال و کلاسوں کے بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کہا ہے کہ آج اگر آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو کل وزیراعظم ہاوس کے باہر دھرنا دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے ذریعے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پرسرکاری اسکول کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں، 400 کے قریب تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن سے نہ نکالا گیا تو کل وزیراعظم ہاوس کے باہر دھرنا ہوگا، اور ملازمین وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کا کام کریں گے۔

گزشتہ روز وزارت تعلیم حکام اور مشیر وزیر اعظم علی نواز اعوان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر اساتذہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، آرڈیننس جاری ہونے سے ایک روز قبل وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن سے ماڈل کالجز کو فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے زیر انتظام کرنے پر 33 کالجز میں ہڑتال نہ ہو سکی۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ آرڈیننس کی شق کو واپس لے کر وفاقی نظامت تعلیمات کی خود مختاری بحال کی جائے۔

 

The post اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل دوسرے روز بھی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Egl6SH

اسپین میں آتشزدگی، پاکستانی شہری بیوی بچوں سمیت ہلاک

بارسلونا: اسپین کے شہربارسلونا میں آتشزدگی سے پاکستانی شہری بیوی اور2بچوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

بارسلونا میں آگ لگنے کے واقعہ میں پاکستانی شخص اپنی بیوی اور2بیٹوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں3سال اور4ماہ تھیں۔

آتشزدگی سے ہلاک خاندان بارسلونا کے ایک بینک کی خالی عمارت میں 3سال سے رہائش پذیرتھا۔پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کاٹھ کباڑکا کام کرتے تھے۔پاکستانی شخص کی بیوی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

پولیس کے مطابق آگ کی نذرہونے والا خاندان دروازہ لاک ہوجانے کے باعث عمارت سے نہیں نکل سکا اورمدد کے لئے پکارتا رہا۔ امدادی اہلکاروں نے عمارت میں موجود ایک شخص کونکال کراسپتال منتقل کیا تاہم پاکستانی شخص اوراس کے خاندان کو نہیں بچایا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کا شکارہونے والی فیملی کی شناختی دستاویزات نہیں ملیں۔شناختی دستاویزات ملنے پرپتا چلے گا کہ ان کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے۔ میتوں کو اسپین کے فرانزک انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائیگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بارسلونا مین پاکستانی  قونصل خانہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ میتوں کو پاکستان منتقل کرنے میں4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

The post اسپین میں آتشزدگی، پاکستانی شہری بیوی بچوں سمیت ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d4pAjx

ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اسکول جانے والے دو بہن بھائی جاں بحق

چنیوٹ: جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اسکول جاتے ہوئے دو بہن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے جو اسکول جارہے تھے، ریسکیو نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی مریم ظفر گرلز ہائی سکول میں دہم کی طالبہ تھی، ہونہار طالبہ نے نہم کے امتحانات میں 491 نمبر حاصل کئے، طالبہ کی یونیفارم میں شہادت پر افسردہ ہیں۔

The post ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اسکول جانے والے دو بہن بھائی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D4AvnK

جج پر تشدد کرنے پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور وکلا کے خلاف مقدمہ

منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

سیشن جج پر عدالت میں تشدد کروانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین کو بھی معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی تین ماہ قید کی سزا معطل

ایکسپریس نیوز نے ایف آئی آر کی کاپی اور چیمبر میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج حاصل کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج کو عدالت میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پنجاب بار کونسل کا جج سے وکلاء کی بدتمیزی کا نوٹس

پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین میں صارف عدالت کے جج سے وکلاء کی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعے میں ملوث مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ بار کونسل نے متعلقہ وکلاء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وائس چیرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے معاملے کا نوٹس لیا۔ وائس چیرمین پنجاب بار نے کہا کہ متعلقہ وکلاء شوکاز نوٹس کا جواب لیکر پنجاب بار آفس پیش ہوں۔

The post جج پر تشدد کرنے پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور وکلا کے خلاف مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3I9rYDJ

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل ہلاک

 کراچی: گلستان جوہر بلاک 13 میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عرفان کے نام سے کی گئی۔

مقتول عرفان علی پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سندھ بارکونسل میں سیکریٹری تھا۔ مقتول عرفان بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اسے قتل کیا۔ مقتول کو چہرے پر بہت قریب سے 3 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔ واقعہ ابتدائی طور ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ گاڑی میں مقتول عرفان مہر کے ہمراہ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے اطمینان سے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے، واقعہ موٹر سائیکل پر اسکول جاتے طالب علموں کے سامنے ہوا، مسلح ملزمان نے وکیل پر متعدد گولیاں چلائیں۔

The post کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DbA8aQ

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت202 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

The post اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xFVIU8

نومبر میں مہنگائی21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلا آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی نئی بلندیوں کو چھورہی ہے اور نومبر میں مہنگائی کی شرح 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

حکومت کے انتظامی فیصلے اور  روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث اشیائے خوراک، بجلی سمیت  ہر شے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق  نومبر میںافراطِ  زر کی شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 21ماہ میں بلند ترین ہے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس ( سی پی آئی ) 3 فیصد رہا جو پچھلے ساڑھے 13سال میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح گذشتہ ماہ ہول سیل پرائس انڈیکس (  ڈبلیو پی آئی ) 27 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ  آنے والے مہینوں میں قیمتیں بدستور بلند رہیں گی۔   تازہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اشیاء کی قیمتوں پر سے حکومت کا کنٹرول ختم ہوگیا ہے۔

مشیر خزانہ  شوکت ترین اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے اعلان کیا تھا کہ ٹیکسوں  میں کمی کی جائے گی  جسے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 45 روپے فی کلو کمی آئے گی۔ ان کے اعلان کے برعکس کھانے کا تیل اور گھی مزید مہنگا ہوکر 400روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

روپے کی قدر میں برق رفتار  گراوٹ سے مہنگائی بڑھتے بڑھتے بلندترین سطح پر پہنچ   چکی ہے۔ 3 مئی کو امریکی ڈالر کی قدر 153.36 روپے تھی جو صرف 6 ماہ میں بڑھ کر 176 تک پہنچ گئی۔ روپے کی یہ بے قدری گندم، چینی، کوکنگ آئل، خام تیل اور  خام مال سمیت  تمام درآمد شدہ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔

پاکستان بیوروآف اسٹیٹکس کے مطابق نومبر میں گھی 58 فیصد،  کوکنگ آئل 54 فیصد، گوشت 20 فیصد، آٹا 19 فیصد، دودھ 12 اور سبزیاں 11 فیصد مہنگی ہوئیں۔ بجلی، گیس اور تیل  کے نرخ 15 فیصد بڑھے۔

The post نومبر میں مہنگائی21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xCSAIq

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...