اسپین میں آتشزدگی، پاکستانی شہری بیوی بچوں سمیت ہلاک

بارسلونا: اسپین کے شہربارسلونا میں آتشزدگی سے پاکستانی شہری بیوی اور2بچوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

بارسلونا میں آگ لگنے کے واقعہ میں پاکستانی شخص اپنی بیوی اور2بیٹوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں3سال اور4ماہ تھیں۔

آتشزدگی سے ہلاک خاندان بارسلونا کے ایک بینک کی خالی عمارت میں 3سال سے رہائش پذیرتھا۔پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کاٹھ کباڑکا کام کرتے تھے۔پاکستانی شخص کی بیوی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

پولیس کے مطابق آگ کی نذرہونے والا خاندان دروازہ لاک ہوجانے کے باعث عمارت سے نہیں نکل سکا اورمدد کے لئے پکارتا رہا۔ امدادی اہلکاروں نے عمارت میں موجود ایک شخص کونکال کراسپتال منتقل کیا تاہم پاکستانی شخص اوراس کے خاندان کو نہیں بچایا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کا شکارہونے والی فیملی کی شناختی دستاویزات نہیں ملیں۔شناختی دستاویزات ملنے پرپتا چلے گا کہ ان کا تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے۔ میتوں کو اسپین کے فرانزک انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائیگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بارسلونا مین پاکستانی  قونصل خانہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ میتوں کو پاکستان منتقل کرنے میں4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

The post اسپین میں آتشزدگی، پاکستانی شہری بیوی بچوں سمیت ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d4pAjx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...