کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

کوئٹہ:  کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آج سے شروع کی جانے والی  ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں جن میں 600 کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے، کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کل صبح 8 بجے کراچی پہنچے گی، جب کہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

بولان میل ریل کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی روٹ ٹرین کے ذریعے آج ایک بار پھر پاکستان ریلوے بحال ہورہی ہے، ریل غریبوں کی سواری ہے،   تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہے، چمن ریلوے لائن بھی بحال کردی جائیں گی، چائنا پاکستان کا حقیقی دوست ہے چائنا ہر صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں کام شروع ہے۔

ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے، برطانیہ میں بھی مہنگائی ہے، اور وہاں پٹرول کی قلت ہے،الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد دھاندلی کا شور کرنیوالے بھی خاموش ہو جائیں گے۔

 

The post کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFBPQi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...