پشاور: خیبر پختو نخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہوراوراسلام آباد میں ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے 10 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ میں بتایا کہ بیلٹ پیپرزجماعتی بنیادوں پرچھاپے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا۔
سپریم کورٹ میں کے پی کے حکومت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں کا کام تیز کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔
The post خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZFBrRQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box