وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ٹوئٹ کے  مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ اس دوران ہونے والی گفتگو میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ایک دوسرے کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں ںے ترکی صدر طیب اردوان کو استنبول میں آیا صوفیہ کی تاریخی عمارت کو مسجد کے طور پر بحال کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

The post وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PsJDfL

عید کا ایک اور تحفہ؛ راولپنڈی میں روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی

 راولپنڈی: عید کے موقعے پر راولپنڈی کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا ،میدہ ،فائن آٹا بہت مہنگا ہوچکا  اس لیے قیمتوں میں اضافہ  ضروری تھا۔

اضافے کے اعلان کے بعد خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور  ۔پتیری روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر 10 روپے کر دی گئی ہے۔

The post عید کا ایک اور تحفہ؛ راولپنڈی میں روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/319wLjR

مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی، نماز اورقربانی پر پابندیاں

 سری نگر: عید قربان کے موقعے پر بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے عید قربان کے موقع پروادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں۔ کشمیریوں کو مساجد میں عید کی نماز سے روکا گیا اور پابندیوں کے باعث  قربانی کا فریضہ بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں  عید کے موقع پر بھی بھارتی ریاست دہشت گردی جاری  رہی بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کشمیریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔ قابض سکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی آڑ میں وادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں ۔ مساجد کو تالے لگادیئے  اورسڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان

وادی بھرکی سڑکوں پر بھارتی فوج اورپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر کے شہرویران رہے۔ صبح سویرے ہی بھارتی پولیس نے کشمیریوں کو عید کے اجتماعات منعقد نہ کرنے کے اعلانات کردیے تھے جس کے بعد  لوگ گھروں میں عید کی نمازپڑھنے پر مجبورہوگئے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز  نے جولائی میں مختلف سرچ آپریشنز کے دوران24 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی، نماز اورقربانی پر پابندیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D1plHD

کویت نے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی پروازوں پر پابندی لگادی  

کویت سٹی: کویت نے کورونا وائرس سے  متعلق خطرات کے پیش نظر پاکستان  اور بھارت سمیت وبا سے متعلق پُر خطر قرار دیے گئے ممالک کی پروازوں  پر پابندی عائد کردی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو کویت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سول ایوی ایشن نے پابندیوں کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق بھارت، پاکستان، مصر، فلپائن، لبنان، سری لنکا سمیت کئی ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں  مذکورہ ممالک کے باشندے بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔

جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان میں چین، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔

The post کویت نے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک کی پروازوں پر پابندی لگادی   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jV8NS9

وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری، آرمی چیف نے فوجیوں کے مورال، پیشہ وارانہ تیاریوں پر ان کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی کے عظیم فلسفے پر روشنی ڈالتی ہے اور غیرمشروط قربانی کا درس دیتی ہے، ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے سبق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنے وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں تاہم پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ آئیے بھارتی مظالم کے تناظر میں کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دینے کےعہد کی تجدید کریں، کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کررہے ہیں،کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باجود اپنے حق کے خودارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

 

The post وطن اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم سے واقف ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31eJuSC

پیپلز لبریشن آرمی یوم تاسیس، چینی ڈیفنس اتاشی کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ

 راولپنڈی: پیپلز لیبریشن آرمی کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں چینی ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتخانے کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں چینی سفارتخانے کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں سربراہ آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پہنچایا گیا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی اور ہر شعبے میں بشمول کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

The post پیپلز لبریشن آرمی یوم تاسیس، چینی ڈیفنس اتاشی کا وفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3frsv4B

کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی،،شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی۔

ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کو کامیابی ملی ہے، حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے، اس موقع پر ہم نے غفلت کی تو ساری محنت رائیگاں چلی جائے گی، اس سال حج بھی ماضی کے حج سے مختلف تھا، حاجیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے کہ فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی، 5 اگست کو انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سام مکمل ہوگا۔ اس دن کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں آباد کشمیری یوم استحصال منائیں گے۔ یوم استحصال پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے، یوم استحصال پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدرمملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں ریلی کی قیادت کریں گے، مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےسیمینار ہوں گے، جن میں اراکین اسمبلی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سستے گھروں کی تعمیر میں پیش رفت ہوئی ہے، ملک کے بڑے بلڈرز اس شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے سرمایہ کاری سے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

The post کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہوگی،،شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39S46DV

کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے اس لیے عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعاہے کہ وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

The post کورونا وبا میں عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EwW7jY

جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی۔

ملتان میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی صوبہ پنجاب صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، سیکرٹریٹ کے معاملے میں بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان کے عوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، ہمیں سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے اتنی جلدی کسی حکومت کو غیر مقبول ہوتے نہیں دیکھا، تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی،عوام پر مصیبتیں ہی بڑھیں گی،آج عید کے موقع پر عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل لے کر آئیں گے۔

The post جب تک تحریک انصاف کی حکومت رہےگی عوام پرمصیبتیں بڑھیں گی، یوسف رضا گیلانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fjbqJN

ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا میں عید منارہے ہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے، آج بھارت اور چین کے کیا حالات ہیں، ساری معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن اگست اور ستمبر میں شور شرابا ضرور کرے گی، ان کا جمہوری حق ہے، مولانا فضل الرحمان بات کو سمجھیں، اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو اب حالات ویسے نہیں ہیں، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام ہے، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے، بھارت رافیل طیارے منگوا رہا ہے، مودی کو بتانا چاہتا ہوں پاکستانی سائنسدانوں نے ایسا کام کیا ہے کہ بھارت نیست و نابوت ہوجائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا اور پیٹرول کے تین سکینڈل آچکے ہیں، چوتھا سکینڈل یوٹیلیٹی اسٹور کا ہے، عمران خان اسکینڈل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑے گا۔ مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، عمران خان آٹا اور چینی سبسڈی میں دے کر یہ اشیا سستا فراہم کریں گے۔

 

The post ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k3gKob

کورونا وبا کے دوران اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب رواں سال عیدالاضحی پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

مقامی مسجد کے منتظم آصف اقبال اور  مقامی فلاحی تنظیم کے رضا کار عمران الحق نے بتایا کہ عید الاضحی پر مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی حیثیت کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں  کورونا وائرس،مہنگائی اور معاشی مسائل کے سبب شہریوں کی قوت خرید کم ہونے سے کراچی میں اجتماعی قربانی کے رحجان میں گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصداضافہ ہوا ہے قربانی کے جانور مہنگے ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد انفرادی قربانی کی بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہی ہے۔

اجتماعی قربانی کے لیے مختلف فلاحی اداروں، مدارس، مساجد اور محلوں کی سطح پر مختلف پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں، شہری اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہے ہیں، اجتماعی قربانی کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف مقامات، شاہراہوں اور محلوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ محلوں کی سطح پر پڑوسی آپس میں مل کر اجتماعی قربانی کرتے ہیں، رواں سال چھوٹے جانوروں کی قیمت 50 فیصد بڑھ گئی ہے۔

بڑی جانوروں کی قیمت میں بھی بے حد اضافہ ہوگیا ہے بڑے جانوروں کی قیمت50  ہزار سے 2 لاکھ روپے اور بکرے اور دنبہ کی قیمت 16ہزار سے 50 ہزار روپے تک ہے  شہریوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر فلاحی اداروں، مدارس اور مساجد کی سطح پر یا پھر محلے میں آپس میں مل کر اجتماعی قربانی میں حصہ لیں، اجتماعی قربانی کے مختلف پیکیج ہیں اور رواں عیدالاضحی پر گائے میں ایک حصہ 9 ہزار روپے سے شروع ہو کر 15 ہزار روپے تک ہے۔

اداروں اورمدارس میں2لاکھ جانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی

اجتماعی قربانی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں ہیں اور مدارس اور مساجد کے ذریعے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ہیں جن پر ٹیلی فون نمبرز پر اندراج کراکے شہری اجتماعی قربانی کے لیے بکنگ کراچکے ہیں اجتماعی قربانی کی رقم یکمشت ادا کی جاتی ہے اجتماعی قربانی کے لیے رقم میں جانوروں کی خوراک، خدمت اور قصاب کی رقم بھی شامل ہوتی ہے مدارس اور فلاحی تنظیموں کے تحت اجتماعی قربانی کا گوشت غریبوں اور مستحقین میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔

فلاحی اداروں، مدارس اور  مساجد کے تحت کم و بیش 2 لاکھ تک جانوروں کی اجتماعی قربانی کی جائے گی ، فلاحی تنظیموں اور مدارس کے تحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعہ آن لائن اجتماعی قربانی کی بکنگ بھی کی جا رہی ہے، فلاحی تنظیموں اور مدارس کے تحت اجتماعی قربانی کی کھالیں خود رکھی جاتی ہے جنھیں فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی سرگرمیوں اور مستحقین کی مدد میں خرچ کیا جاتا ہے، بیرون ممالک میں موجود پاکستانی مختلف فلاحی اداروں میں آن لائن بکنگ کے ذریعے آن لائن قربانی میں شریک ہورہے ہیں۔

الخدمت کے تحت 40ہزارجانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی

کراچی میں فلاحی اداروں نے اجتماعی قربانی کی تیاریاں مکمل کرلیں الخدمت کے تحت 40ہزار جانور وں کی اجتماعی قربانی کی جائے گی،الخدمت کے قاضی صدر الدین کے بتایا کہ اجتماعی قربانی کا فی حصہ 9 سے14ہزار روپے تک ہے، ایدھی کے ٹرسٹی فیصل ایدھی نے بتایاکہ ہم 4 ہزار جانوروں کی اجتماعی قربانی کریں گے، اجتماعی قربانی کا فی حصہ9000 روپی اور بکرا 14000 کا ہے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے  ترجمان  رئیس کے مطابق ٹرسٹ کے تحت 3 ہزار سے زائد جانور قربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 10000 روپے جبکہ بکرا16000 روپے کا ہے، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ٹرسٹی احمد رضا کے مطابق ٹرسٹ کے تحت ایک ہزار جانور قربان کے جائیں گے، گائے کا فی حصہ9800 روپے جبکہ بکرا16500روپے کا ہے۔

چھیپافاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپاکے مطابق ہماری جانب سے1500تک جانورقربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 8000 روپے جبکہ بکرا12000 روپے کا ہے، جے ڈی سی کے سیکریٹری ظفر عباس کے مطابق ٹرسٹ کے تحت کئی ہزار جانورقربان کے جائیں گے،گائے کا فی حصہ 9000 روپے جبکہ بکرا18000روپے کا ہے۔

عالمگیر ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری شکیل دہلوی کے مطابق ہماری جانب سے 3ہزار جانور قربان کیے جائیں گے، گائے کا فی حصہ 13550 روپے جبکہ بکرا16550روپے کا ہے  ان فلاحی اداروں کے علاوہ بڑے مدارس،مساجداور دیگر فلاحی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بھی اجتماعی قربانی کی جائے گی۔

اجتماعی قربان گاہوں میں جانور قربان کیے جائیں،ڈاکٹررؤف عثمانی

طبی ماہر ڈاکٹر عبدالرؤف عثمانی نے بتایا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا ، گھروں پر قربانی کے بجائے اجتماعی قربان گاہ میں جانوروں کی قربانی دی جائے تو بہتر ہے۔

فلاحی ادارے اور مدارس شہریوں سے ایس او پیز پر عمل کرانے لگے

مذہبی جماعتیں ، مدارس اور دیگر فلاحی ادارے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے خواہشمند شہریوں سے کیش ادائیگی وصول کرنے کے بعد دیگر تمام انتظامات ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پورے کررہے ہیں ان کے کارکنان  نہ صرف مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور خریدرہے ہیں بلکہ انھیں مخصوص علیحدہ مقامات پر رکھا جارہا ہے۔

فلاحی ادارے ذبح سے لے کر گوشت کی تقسیم کے بھی ذمے دار ہوں گے

رواں سال عید الاضحی کے موقع پر وبائی مرض کووڈ 19 سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہی ہے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کو صرف نقد رقم ادائیگی کرنی ہے بقیہ تمام کام مذہبی جماعتیں اور فلاحی ادارے کررہے ہیں ، جانوروں کی خریداری سے لیکر ان کے ذبیحہ تک سارے انتظامات یہ ادارے کریں گے اور شہریوں کو گھر بیٹھے گوشت فراہم کیا جائے گا۔

کوروناپھیلاؤروکنے کیلیے عیدالاضحی پرسختی بڑھ گئی

کورونا وائرس کووڈ 19نے 6 ماہ سے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے، پاکستان میں بھی اس مرض سے بچنے کے لیے 4 ماہ سے مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے، عیدالفطر کے موقع پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی اور شاپنگ سینٹرز کھول دیے تھے شہریوں نے بھی سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا جس کی وجہ سے ملک بھر میں کووڈ 19تیزی سے پھیلا ، ہزاروں لاکھوں افراد اس مرض سے متاثر اور سیکڑوں ہلاک ہوئے، اب تک ملک بھر میں 275288 شہری کووڈ 19سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات 5892 ہیں ، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 244883 ہے۔

اگرچہ کہ پاکستان میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کا تناسب دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور ا ب اس مرض کی شدت میں کمی واقع ہوچکی ہے تاہم عیدالفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مذہبی و فلاحی تنظیموں کی معاونت سے اجتماعی قربانی میں حصہ لیں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔

The post کورونا وبا کے دوران اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30hSSp6

پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے مالی حالات کے پیش نظر رواں مالی سال بھی حکومت نے کفایت شعاری مہم اپنانے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی جس کی منظوری عید کی چھٹیوں کے بعد دیدی جائیگی۔

بزدار حکومت کی جانب سے اس بات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے کہ پنجاب میں کوئی اضافی اخراجات نہ کئے جائیں تاکہ پنجاب کو ضمنی بجٹ کی طرف نہ جانا پڑے ، پنجاب کے مالی ماہرین کے مطابق صوبوں کو اپنے رواں مالی سال کے بجٹ کو سرپلس رکھنا ہوگا اور اس کیلئے پنجاب کی جانب سے دوسرے صوبوں کی طرح اضافی اخراجات نہیں کئے جارہے اس وجہ سے سمری مالی سال 2020-21 منظوری کیلئے بھیجوائی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سرکاری محکموں کی جانب سے کوئی سمپلمنٹری گرانٹس جاری نہیں کی جائیں انہیں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اخراجات کرنا ہوں گے ، اگر کسی کو فنڈز کی ضرورت ہوگی تو اس کیلئے کابینہ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ مالی امور سے منظوری لینا ہوگی ۔

نئی کفایت شعاری پالیسی کے مطابق کوئی بھی وزیر اور رکن اسمبلی سرکاری خرچوں پر بیرون ممالک نہیں جائے گا لیکن اگر انہوں نے جانا ہے تو اس کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائیگا اور اس کیلئے وزیراعلی کی باقائدہ منظوری لینا پڑیگی، اسی طرح بیرون ممالک میں علاج پر مکمل پابندی ہوگی اور اس کیلئے وزیراعلی منظوری دیں گے۔

سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل طورپر درآمدی اور مقامی بننے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی اور اگر کسی نے گاڑی کی خریداری ضروری کرنا ہے تو اس کیلئے بھی وزیراعلی سے منظوری لینا ہوگی۔

The post پنجاب میں رواں مال سال بھی کفایت شعاری مہم کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XiIWtz

کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

 کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

ایس بی سی اے نے تعطیل کے دن بھی گلبر ک اور صدر ٹاون میں بڑے پیما نے پر کا رو ائی کی آٹھ منزلہ غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے عمار ت کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ تعمیر ہو نے والی اضافی منزل کو مسما ر کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی آشکار داوڑ خود انہد امی کا رو ائی کی نگرانی کر تے ر ہے صدر ٹاون میں غیر قانونی طور تعمیر ہو نے والی عمار ت کو مہندم کیا جا رہا تھا جس پر ڈی جی ایس بی سی اے ڈیمولیشن اسکواڈ پر بر ہمی کا ظہار کرتے ہو ئے کہا کہ عمار ت کو مکمل مہندم کیا جا ئے اور کام کی رفتار تیز کی جائے۔

ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داوڑ نے کہا کہ یہ آٹھ منزلہ عمار ت زمین بوس مقرر وقت میں نہ ہو سکی تو صدر ٹاون کے عملے کو معطل نہیں نو کر ی سے فا رغ کر نے کی سفار ش کر وں گا کرا چی میں اب کو ئی نما ئشی ڈیمو لیشن نہیں چلے گی غیر قانو نی عمار تیں ہر صورت میں مسما ر دیکھنا چاہتا ہوں۔

 

The post کراچی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XeCiV8

کورونا؛ پنجاب میں نئے پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرضے دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے محکمہ صنعت نے سمری وزیراعلی عثمان بزدار کوبھجوا کر منظوری بھی حاصل کرلی۔

صوبہ کی معاشی صورتحال کی بحالی کیلیے سستے اور آسان قرض اسکیم کے تحت 5سے 50لاکھ روپے تک کے چھوٹے قرضے لوگوں دیے جائیں گے جس میں نئے کاروبار اور پرانے ایسے کاروبار جو کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ان کوبحال کرنے کے لیے دیے جائیں گے۔

اب تک پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی اسکیم موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے شروع نہیں کی گئی تھی لیکن اب حکومت کی جانب سے بیس ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں جس کیلیے پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے نو ارب روپے جبکہ باقی ساڑھے دس ارب روپے بنک آف پنجاب کی جانب سے دیئے جائیں گے تاکہ اس سکیم کوشروع کیا جاسکے ، اس بارے میں محکمہ صنعت کی جانب سے حکمت عملی طے کرلی گئی ۔

وزیر صنعت اسلم اقبال نے بتایا کہ اسکیم عید کے بعد شروع کی جارہی ہے اور اس کیلئے بہت حد تک کام کر لیا گیا، پنجاب حکومت صوبہ میں صنعت کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو روزگا ملے گا جبکہ چھوٹی صنعتوں سے لوگ اپنا روزگار خود پید ا کرسکیں گے اور یہ چھوٹی صنعتیں بعدازاں بڑی صنعتوں میں تبدیل ہوں گی اور اس کی وجہ سے نہ صرف ملک میں خوشحالی آئیگی بلکہ حکومت کو ریونیو بھی ملے گا۔

 

The post کورونا؛ پنجاب میں نئے پرانے کاروبار کیلیے 50 لاکھ تک قرضے دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33eSNEz

 ڈکیتیاں کرنیوالا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: پولیس نے سچل سے پولیس اہلکارسمیت 3ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ، پولیس کی وردیاں ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی سمیت دیگر سامان برآمدکرلیا۔

سچل تھانے کے شعبہ تفتیش نے 3ملزمان سپاہی واصف شاہد ، طاہر احمد اور راشد کوگرفتارکرلیا ،اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) انسپکٹر ذوالفقار نے ایکسپریس کو بتایاکہ ملزم واصف سچل تھانے کاہی پولیس اہلکار ہے اور وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر پہلے خود ہی ریکی کرتا تھا اور موقع ملتے ہی گھروں کاصفایاکردیتا تھا۔

انھوں نے بتایاکہ ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کرجاتے تھے جس کی وجہ سے انھیں گھروں میں داخل ہونے میںکوئی دشواری پیش نہیںآتی تھی اور وہ چھاپے کی آڑ میں لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے تھے، پولیس نے کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس میں ملزمان کواپنی گاڑی میں گھروں کے باہر پہنچے اور وارداتوں کے بعد فرارہوتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

ایس آئی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پولیس کے سب انسپکٹر رینک کی وردیاں ، اسلحہ ، گاڑی ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی کے علاوہ دیگر سامان برآمدہواہے۔

 

The post  ڈکیتیاں کرنیوالا پولیس اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PfclAE

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...