سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی کا حکم جاری کردیا

 لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور شہری اسد علی خان نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔ سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی اور مدت پوری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی ہے، آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، اور صرف صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوسکتے۔ آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

The post سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی فوری بحالی کا حکم جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wdW3e5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...