عدالتی فیصلے پر تنقید، فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ 

صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پرعدم عملدرآمد اور فواد چوہدری کی تنقید سے توہین عدالت سے متعلق سماعت کل ہو گی۔  جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نیشنل بینک کے چیف آرگنائزر اور اسٹاف یونین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

 

درخواست گذار نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی عدالتی فیصلے پر تنقید کی ٹویٹ ساتھ منسلک ہے، عدالت فواد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزارعبداللطیف قریشی کی جانب  سے فنانس سیکرٹری اور سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کر نے کی استدعا کی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک صدر اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نیشنل بینک کو نہیں ہٹایا گیا، خدشہ ہے کہ دونوں فریق اپنی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ غائب نہ کر دیں۔

The post عدالتی فیصلے پر تنقید، فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dzujtV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...