ممتاز فکشن نگار اور صحافی مسعود اشعر لاہور میں انتقال کرگئے

 لاہور: اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی اور کالم نگار مسعود اشعر 90 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسعود اشعر کا شمار اردو کے ممتاز فکشن نگاروں میں کیا جاتا تھا، فکشن کے علاوہ وہ ایک کہنہ مشق صحافی اور کالم نگار بھی تھے۔ مسعود اشعر کے انتقال کی تصدیق ان کے داماد حسان نےکی ہے۔

نماز جنازہ کل (منگل) صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے  لاہور میں ادا کی جائےگی۔ مسعود اشعر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2015 میں ستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا۔

The post ممتاز فکشن نگار اور صحافی مسعود اشعر لاہور میں انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dNhqga

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...