پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار

کراچی: سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی بیرون ملک روانگی شروع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانگی کے لئے تیار ہورہے ہیں، جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی امریکہ روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اتوار کے روز امریکا روانہ ہورہے ہیں، ان کا یہ دورہ نجی ہوگا اور وہ ایک ہفتے کے لئے امریکا جائیں گے۔ جب کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل بھی امریکا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کررہی ہیں، وہ 29 روز تک ملک سے باہر رہیں گی اور ان کا دورہ بھی نجی دورہ ہوگا۔

The post پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات بیرون ملک روانہ ہونے کے لئے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3weBCOi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...