پشاور: سول ایوی ایشن اتھارٹی میں نائب قاصد جعفر کی ریٹائرمنٹ پر اسے ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بنایا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور میں تعینات جعفر اپنے سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گیا تھا، تاہم اس کی بہترین خدمات اور پوری سروس میں کوئی بھی غلط رپورٹ نہ ہونے پر اعزازی طور پر ایک دن کے لئے ایئر پورٹ منیجر بھی تعینات کیا گیا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی کے مطابق جعفر نے اپنی پوری سروس میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور اسے نہ کبھی شوکاز ملا نہ ہی اسکے خلاف کوئی رپورٹ فائل ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ رٹائرمنٹ کے دن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے انکی خدمات کو سراہا گیا اور جعفر کے لئے دعوت رکھی گئی۔
جعفر کو ایک دن کے لیے اعزازی ایئر پورٹ مینیجر بھی تعینات کیا گیا اور ایک دن کا اعزازیہ دینے کے بعد پروٹوکول اور سرکاری گاڑی میں نائب قاصد جعفر کو گھر رخصت کیا گیا۔
The post نائب قاصد کو ایک دن کے لیے پشاور ایئرپورٹ کا اعزازی مینیجر بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKqRkn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box