سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر فی اونس جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 500 مہنگا ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1787 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے  بعد پاکستان میں بھی جمعے کے روز سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں  بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار  روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93 ہزار 450 روپے ہوگٸی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1208.84 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 

The post سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xdbOTP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...