اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سندھ میں3 ماہ کی بجائے ایک سال کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اہم فیصلے کریں گے جب کہ اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے اور اسپیڈی کورٹس لانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کراچی کے حوالے سے امن اومان کی رپورٹ پیش کی جس کے مندرجات کے مطابق سندھ میں 3 ماہ کی بجائے ایک سال کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، رپورٹ میں سندھ اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔
اندرون سندھ جرائم پر قابو پانے کیلئے بھی تجاویز دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں، سندھ میں مقدمات کیلئے سپیڈی کورٹس لانے کی سفارش کے ساتھ سندھ حکومت کی اضافی ایمونیشن کی درخواست منظور کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
The post وزارت داخلہ کی سندھ میں ایک سال کیلیے رینجرز تعیناتی کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34EPqX7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box