متعدد شعبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں متعدد شعبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ قومی بجٹ میں متعدد شعبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے،  ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں 20 ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاؤنس پرانکم ٹیکس چھوٹ ختم ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ کارپوریٹ زرعی آمدن کے منافع پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور قبائلی علاقہ جات میں کاروبارپر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، قبائلی علاقوں کے کاروبار کو 4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی،

ذرائع کے مطابق سوشل سیکیورٹی اداروں کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اورایل این جی ٹرمینلزاورآپریٹرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکی سفارشات بھی کی گئیں ہیں۔

The post متعدد شعبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fJdChg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...