دبئی کا سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری، پاکستان پر پابندی برقرار

ابو ظبی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، پابندی والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

نئے ہدایت نامے میں  تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک سے یا ان ممالک کا سفرکرنے والے مسافروں کو دبئی کے لئے یا ٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث ائرلائنز کو جرمانہ یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post دبئی کا سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری، پاکستان پر پابندی برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TC7df7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...