اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات کی جس میں ملاقات میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل، ملاقات میں دوطر فہ تعلقات، خطے کو درپیش مسائل ، چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات، سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ معاہدوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو بتایا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے ویزے کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے، چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹوں میں دو سال کا ورک ویزا جاری کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے، چینی شہریوں کی سہولت کے لئے ایئر پورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔
اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا وبا کنڑول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان چین کا آہنی بھائی ہے ہمیں باہمی تعلقات پر ناز ہے، پاکستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
The post پاکستانی طلباء کی جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کریں گے،چینی سفیر کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fJQoYb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box