وفاق نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو وارننگ جاری کردی

کراچی: گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کرسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملات پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وفاقی سیکریٹری توانائی اور وفاقی سیکریٹری فنانس نے بھی شرکت کی۔

گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کی ہیں کہ کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے اور کے الیکٹرک کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اگلے دس دن تک تمام بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔

The post وفاق نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو وارننگ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34D9mJF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...