کراچی: ماڈل تھانہ فیروزآباد پولیس نے موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث کم عمر بچوں کو حراست میں لینے کے بعد تنبیہہ کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا تاکہ بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو۔
ماڈل تھانہ فیروزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث کم عمر بچوں کو حراست میں لیکر ان کی نشاندہی پر چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمدکر لی گئیں ، اس حوالے سےایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق زیر حراست کم عمر بچوں کو دھوراجی اور بہادرآباد چار مینار کے قریب سے حراست میں لیا گیا ، زیرحراست بچےموٹرسائیکل چوری کرکے اپنے استعمال میں لاکر دو دن بعد چھوڑ جاتے تھےدونوں بچوں کی عمریں 14 سال کے قریب ہیں اور کراچی کے اعلٰی ترین تعلیمی اداروں میں ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں۔
زیرحراست عبدالرافع اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے،ایس ایس پی ایسٹ نے مزید بتایا کہ عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا۔ جس میں بچے کو مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے پانچ سے چھ موٹرسائیکلیں چوری کرچکے ہیں، بچوں کی نشاندہی پر برآمد کی جانےوالی موٹر سائیکلوں کے چوری کے مقدمات بھی درج ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دونوں موٹرسائیکل چوری کرتے اور جی بھر کر چلانے کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔
پولیس اور موٹر ساٸیکل چوری کے مدعی مقدمہ نے بچوں کے مستقبل کے خاطر انہیں ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اوردونوں بچوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد تنبیہہ کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہےبچوں کے والدین سے نظر رکھنے کی ضمانت لی گئی ہے۔
The post شوقیہ موٹرسائیکلیں چرانے والے بگڑے امیرزادے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uCSltS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box