کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نرمی اور کاروبار کھولنے کی طرف جارہے ہیں۔
کراچی میں سعید غنی نے کراچی چیمبر میں چھوٹے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس اجلاس میں سختیوں کو مرحلہ وار نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں کراچی چیمبر کا نمائندہ شامل کریں گے، آج کل میں کاروباری اوقات بڑھادیے جائیں گے، نرمی اور کاروبار کھولنے کی طرف جارہے ہیں، تاجر پیسہ پولیس کو اور گالیاں ہمیں دے رہے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاق کو بجلی، گیس بل ختم کرنے یا اقساط کی تجاویزدی ہیں، ٹیکس کی چھوٹ کی تجویزبھی دی ہے، اس سال سندھ سے پہلے کے پی کے اور پنجاب میں کیسز بڑھے ہیں، تاجر برادری ویکسین کی مہم کو تیز کرنے میں سندھ حکومت کی مدد کرے۔
The post سندھ میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی طرف جارہے ہیں، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w0h4df
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box