رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

 لاہور: ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیسز میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ کیس کی مزید سماعت 18 فروری کو ہوگی۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس زیر سماعت ہیں۔

The post رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S37Xa4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...