سندھ حکومت کی وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی

 کراچی: سندھ حکومت نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائیز شعیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں، اگر یہ فنڈز واپس نہیں دیئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گا، ایف بی آر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی آفیس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی کلیکشن کیلئے اپنا کائونٹر کھولے۔

The post سندھ حکومت کی وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہ کرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GZqMEQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...