ہرنائی میں کشمیر ریلی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، بم برآمد

بلوچستان کے شہر ہرنائی کی جامع مسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد چھوڑنے آیا تھا تو مسجد میں پہلے سے موجود شخص نے فائرنگ کردی۔ زخمی شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی سی ہرنائی کے مطابق واقعے کے بعد مسجد کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ایک مشکوک بیگ ملا جسے چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
بیگ کا معائنہ کرنے پر اس میں سے چار کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق عظیم دمڑ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بیگ میں موجود بم کو ناکارہ بنادیا اور یہ بارودی مواد کشمیر یکجہتی ریلی میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔

The post ہرنائی میں کشمیر ریلی میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، بم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31qWWSV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...