اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔
دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔
The post حکومت سال میں ایک ہزارپناہ گاہیں تعمیرکریگی، ڈاکٹر فردوس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31dqWBH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box