ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی

کراچی: شہرقائد میں ڈاکو راج جاری ہے، ڈاکوؤں کی دن دہاڑے لوٹ مارکی وارداتیں عام ہونے لگیں، سولجر بازار کے علاقے میں رقم چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو فائرنگ کے قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

سولجربازار نمبر3 غفوریہ مسجد کے قریب گلی میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پرسوار بہن بھائی سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکوبہن سے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر دستاویزات موجودتھے ،مقتول نوجوان کی شناخت 27 سالہ انعام نبی ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی مقتول نوجوان بلوچ بلڈنگ گارڈن ویسٹ فلیٹ نمبر فائیو بی سیکنڈر فلورکا رہائشی تھا۔

سول ٹراما سینٹرمیں شدت غم سے نڈھال مقتول کے ضعیف العمر والد محمد اسماعیل نے بتایا کہ ان کا بیٹا 3بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا ، انھوں نے بتایا کہ بیٹا انعام نبی ویتنام میں اسکول ٹیچرتھا اور 15 روز کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آیا تھا اور اتوار کے روز اسے واپس ویتنام جانا تھا اس ہی سلسلے میں جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لیے وہ گھرمیں رکھی کچھ غیر ملکی رقم (ڈالر) تبدیل کرنے کے لیے اپنی بہن فرحین فاطمہ جو کہ فاطمیہ اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہیں کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر گرومندرپرواقع منی ایکسچینج گیا تھا جہاں رقم تبدیل کرنے کے بعد واپس گھرکی جانب آرہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے غفوریہ مسجد کے قریب بیٹی سے رقم سے بھرا پرس چھین لیا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ، سولجر بازار میں آئے دن ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہے، مسلح ڈکیت دندناتے پھررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

دن دہاڑے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،محمد علی

مقتول کے پھوپھا محمد علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی گھرکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈکیتوں نے 6 ماہ کے بچے کے سر پر پستول تان کر لوٹ مار کی ،کراچی کے نوجوانوں کوپکڑنے کیلیے پولیس مستعدی اور انتہائی تیزی دکھاتی ہے ،ون وے کی خلاف ورزی پر بھی ملک بھر سے الگ قانون کراچی میں نافذ ہے ،شہریوں کی معمولی غلطی پر جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی کی جاتی ہے، ڈاکو کی وارداتیں روکنے کے بجائے پولیس منہ چھپالیتی ہے ۔

ڈکیتی کے دوران شہری کی ہلاکت نے جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدام کی قلعی کھول دی

سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران بہن کے سامنے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بھائی کی ہلاکت کے واقعے نے ہر جمعے کو سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات اپنانے کی دی جانے والی ہدایت کی قلعی کھول دی ایک جانب خصوصاً جمعے کو پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات اپنائے جانے کا اعلامیہ جاری کیا جاتا ہے تو دوسری جانب اسٹریٹ کرمنلز اپنی موجودگی کا احساس اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہوئے واردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کو بھی فعال کیا گیا تھا تاکہ جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاہم اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بھی تمام مراعات ملنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے جبکہ مدد گار 15 کو ڈی آئی جی آپریشن اینڈ سیکیورٹی مقصود میمن کے ماتحت کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے پولیس کی نفری اور موبائلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ۔

جائے وقوعہ کے قریب پولیس موبائل موجود تھی، ڈاکٹر فرحین

مقتول کی بہن ڈاکٹر فرحین فاطمہ اور واقعے کی عینی شاہد نے بتایا کہ ڈاکوؤں  نے ان سے رقم چھینی اور فائرنگ کر کے ان کے بھائی کو قتل کردیا ،ان کی  ڈکیتوں سے تلخ کلامی نہیں  ہوئی ، ڈکیتوں نے ان سے بیگ مانگا اوران پرفائرنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے بھائی نے انھیں روکا تو ڈکیتوں نے ان پرفائرنگ کردی مقتول کی بہن نے دعویٰ کیا کہ جس مقام پر لوٹ مار کی واردات ہوئی چند قدم پر پولیس کی موبائل موجود تھی،وہ واردات کے بعد وہاں سے چلے گئی انھوں نے پولیس کو آواز بھی دی لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا۔

دوسری ایس ایچ او سولجر بازارانضارعالم نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مقتول کی بہن کے دعویٰ کو یکسرمسترد کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ایک بج کر5 منٹ پر پیش آیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کی وجہ سے جائے واردات سے تقریباً ڈیڑھ سو سے دو سومیٹرکے فاصلے پر واقع غفوریہ مسجد کی سیکیورٹی پولیس کی موبائل موجود تھی اورجب واقعہ ہوا تو پولیس مسلح ڈکیتوں کے پیچھے گئی تھی لیکن وہ گلیوں سے غائب ہو گئے انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔

فوٹیج میں مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے نظر آئی

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس جلد ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائے گی ،ایکسپریس نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،ڈکیت اسلحے کے روزپرمقتول نوجوان کی موٹرسائیکل کوروکتے ہیں ۔

اسی دوران مقتول کی بہن ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا ہینڈ بیگ لے کر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے جس پرمسلح ڈکیت بھی ان کا تعاقب کرتے ہوئے ہیں ہینڈ بیگ چھینے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران مقتول بھی اپنی بہن کی جانب دوڑتا ہے،ڈاکو گولی ماردیتے  ہیں۔

The post ڈاکوؤں نے بہن کے سامنے بھائی کو گولی مار دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31gj4iY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...