نوجوان کی 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی

لاہور: پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس میں نوجوان نے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

فورٹ عباس چک 272 ایچ آر میں نوجوان 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے کم عمر بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے بچے سے دو روز قبل زیادتی کی۔ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post نوجوان کی 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RawTfb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...