بلڈ بینکس کی رجسٹریشن و نگرانی کیلیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم

کراچی:  محفوظ انتقال خون کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، اتھارٹی میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔

اتھارٹی میں شامل ممبران اسمبلی کی نامزدگی اسپیکر سندھ اسمبلی کریں گے، سیکریٹری صحت، آغا خان اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے خون کی بیماریوں کے ماہرین بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے، اتھارٹی میں ریجنل بلڈ سینٹرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ذمے داری ہو گی کہ وہ محفوظ انتقال خون کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے گی۔

بلڈ بینکس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ دینے کا اختیار بھی اتھارٹی کو حاصل ہو گا، اتھارٹی کو غیر قانونی اور قواعد پر پورا نہ اترنے والے بلڈ بینکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، واضح رہے کہ محفوظ انتقال خون کے لیے حکومت سندھ نے 2017 میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ پاس کیا تھا۔

The post بلڈ بینکس کی رجسٹریشن و نگرانی کیلیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u4Pz7p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...