کراچی: اٹلی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے کراچی کی کثیرالمنزلہ عمارت پردنیاکا سب سے بلند وبالامیورل پینٹ کردیا،287فٹ بلند میورل میں سمندر،فضاؤں میں محوپرواز پرندوں جبکہ مینگروزکے درختوں کی اہمیت کو اجاگرکیاگیاہے۔
اٹلی کے نوجوان آرٹسٹ گوئسپے پرسی واتی نے 9روز کی شب وروز محنت کے بعد شہر کی بلند عمارت سینٹر پوائنٹ پررائزنگ بلیو کے نام سے بہت ہی منفرد میورل پینٹ کیا ہے،287فٹ بلند میورل میں نیلگوں سمندراس کی فضاؤں میں محوپرواز پرندوں جبکہ مینگروز کے درختوں کی اہمیت اور افادیت کواجاگرکیا گیا ہے۔
اٹالین پینٹرگوئسپے پرسی واتی کے مطابق یہ حکومت اٹلی کی جانب سے شہرقائدکے2کروڑعوام کے لیے تحفہ ہے، آئی ایم کراچی کے منتظمین نے اسے تعمیری سرگرمی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ذریعے شہرقائد کو خطرناک اور صفائی کے لحاظ سے گندا شہر قراردینے کی سوچ کی نفی کی گئی ہے،ان اقدامات سے نہ صرف شہرکاامیج بہتر ہوگا بلکہ مثبت پہلوؤ کوترویج ملے گی۔
آئی ایم کراچی کے مطابق بلند وبالا میورل اٹلی کی جانب سے ایک جاذب نظراورتاریخی ثقافتی تبادلہ ہے ،میورل میں موسمیاتی تبدیلی اورایک قوم کے ضمیر کی بیداری کے طورپردکھایاگیا ہے،یہ اقدام انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول کاحصہ ہے۔
اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر مسرت ہورہی ہے کہ یہ میورل میرے ملک کے آرٹسٹ نے بنایا ہے، یہ میورل امن اور اٹلی پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلق کاعکاس ہے۔
The post کثیرالمنزلہ عمارت پر دنیا کا سب سے بلند میورل پینٹ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36qycLA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box